حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کی جانب سے عزاداران سیدالشھداء امام حسین علیہ السلام کے تعلق سے اور ایام عزا کے مسائل سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سیکریٹری جنرل ضلع حیدرآباد ایڈوکیٹ رحمان رضا نے کہا کہ ضلع حیدرآباد کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پورے ضلع میں بجلی کا سسٹم خراب ہے حیسکو کی طرف سے بھتہ خوری کی جاتی ہے الزام عوام پر لگایا جارہا ہے۔
شہر کے روڈ ٹوٹے ہوے ہیں، اسٹریٹ لائیٹس کہیں بھی نہیں اور گندے پانی کے گٹر روڈوں پر ہیں لیکن حیدرآباد انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی اور سندھ حکومت تماشائی بن کر خاموش ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایام عزاء شروع ہونے سے پہلے تمام راستے روشن کئے جائیں، بنائے جائیں، گندے پانی کی نکاسی اور حیسکو کے سسٹم کو درست کیا جائے۔ ورنہ ہم مجبور ہوکر شہباز بلڈنگ و دیگر گورنمینٹ اداروں کے سامنے دھرنے دینگے۔